درندہ صفت سفاک شوہر نے بیوی کا کان اور ناک کاٹ ڈالی

04:07 PM, 23 Apr, 2024

ویب ڈیسک: قصور کے علاقے پھولنگر میں سفاک درندہ صفت شوہر نے اپنی بیوی کا کان اور ناک کاٹ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقہ میں شوہر کا بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کے معاملہ پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے لیا ہے۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا گیا اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ میں ملوث خاوندلطیف سمیت دو ملزمان کورات گئے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے۔ ڈی ایس پی پتوکی نے متاثرہ خاتون نگینہ کوثر کی تیمارداری کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن  Never Againمہم کے تحت خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ خواتین پر تشدد، زیادتی اور حراسگی جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں