پنجاب: پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ

01:30 PM, 23 Aug, 2021

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک) مینار پاکستان واقعہ کے بعد پنجاب میں حکومت سطح پر کافی تبدیلیاں اور اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے عائشہ اکرام کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا گیا اور حکومت سطح پر بڑے بڑے فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اب صوبہ بھر کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ٹک ٹاکرز پارکوں میں جا کر ویڈیوز نہیں بنا سکیں گے۔ یہ فیصلہ یوٹیوبرز پر بھی لاگو ہو گا تاہم نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔ فیصلہ کے مطابق سوشل میڈیا یوٹیوبرز یا ٹک ٹاکر کو ویڈیوز بنانے کی مشروط اجازت دی جائے گی۔ کنٹنٹ کری ایٹرز پر لاگو ہو گا کہ اجازت کے لیے اسکرپٹ پیشگی جمع کرائیں گے جس پر اجازت ملنے کے بعد وہ پارک میں جا کر ویڈیو بنا سکیں گے۔ اس فیصلہ کو مؤثر دینے کے لیے سکیورٹی گارڈز پر اصل ذمہ داری ہو گی جو نظر رکھنے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر فیملی پارکوں میں داخلہ پر پابندی ہو گی، سکول یا کالج کی یونیفارم والے طلبہ و طالبات کو داخلہ کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔ پابندی کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیں گے۔
مزیدخبریں