نئے اسلامی سال کے آغاز پر غسلِ کعبہ کی تقریب

03:00 PM, 23 Aug, 2021

شازیہ بشیر
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی نیا اسلامی سال جس کو ہجری سال بھی کہا جاتا ہے، شروع ہوتا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر حرم پاک میں کعبہ شریف کو غسل دینے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر حرمین شریفین کے آفیشل پیج سے جاری کردہ معلومات، تصاویر اور ویڈیو میں دکھایا اور بتایا گیا ہے کہ غسل کعبہ کی تقریب کے دوران حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس شریک ہوئے۔ غسل کعبہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے انجام دیا گیا۔ عرق گلاب اور آب زم زم کے ساتھ خانہ کعبہ کو اندر سے غسل دیا گیا۔ آفیشل فیس بک پیج پر غسل کعبہ کے دوران استعمال ہونے والے لوازمات بھی شیئر کیے گئے.
مزیدخبریں