دنیا کی چھوٹی ترین گائے ’رانی‘ چل بسی

04:30 PM, 23 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: رواں سال عیدالاضحیٰ کے دنوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دنیا کی سب سے چھوٹی گائے وائرل ہو رہی تھی۔ اس گائے کو بعض لوگ بونی گائے کہہ رہے تھے تاہم بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی اس گائے کا نام رانی تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ گائے رانی چل بسی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی کا پیٹ سوجنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کافی کوششوں کے باوجود ڈاکٹر رانی کو بچا نہ سکے اور وہ چل بسی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زیادہ کھانے اور گیس جمع ہوجانے کی وجہ سے رانی کا پیٹ سوج گیا۔ چند گھنٹوں تک وہ حیات تھی، اس دوران بچانے کی تمام تر کوششیں کی گئیں۔ ڈھاکا سے 30 کلو میٹر دور چڑی گرام کے فارم پر رہتے ہوئے بھی رانی نے پوری دنیا میں اپنے منفرد قد و قامت کی وجہ سے اچھی خاصی شہرت حاصل کی۔ اس کی ایک وجہ مالک کا دعویٰ بھی تھا کہ رانی دنیا کی چھوٹی ترین گائے ہے۔
مزیدخبریں