پاک افغانستان ایک روزہ سیریز ملتوی کر دی گئی

06:29 PM, 23 Aug, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: پاک افغانستان ایک روزہ سیریز سکیورٹی رکاوٹوں کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) افغان کرکٹ بورڈ حامد شنواری کا اپنے جاری کردہ آفیشل بیان میں کہنا ہے کہ ‏‎ پاکستان بمقابلہ افغانستان سیریز سیکیورٹی رکاوٹوں کی وجہ سے ملتوی کر دی۔ حامد شنواری نے مزید کہا کہ سیریز پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ہم دونوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اب پاک افغان سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد کھیلی جائے گی۔ قبل ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاک افغانستان ایک روزہ کرکٹ سیریز سری لنکا کی بجائے پاکستان میں ہو گی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز ستمبر کے پہلے ہفتہ سری لنکا میں کھیلی جانا تھی۔
مزیدخبریں