’افغانستان میں امن جامع سیاسی حل سے ممکن ہے‘

06:36 PM, 23 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور بیلجیم کے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، دونوں وزرائے اعظم کا انخلاء کی جاری کوششوں پرتبادلہ خیال۔ ٹیلی فونک رابطہ کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم نے وزیراعظم عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت دی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری معاشی استحکام کے لیے افغانستان کی ضروریات پوری کرے۔ افغانستان میں امن مفاہمت اور جامع سیاسی حل سے ممکن ہے۔ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم سے سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران عمران خان نے زور دیا کہ حالیہ صورتحال میں افغانوں کی حفاظت اور سلامتی نہایت ضروری ہے۔
مزیدخبریں