عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

05:50 AM, 23 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان دینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ دوسری جانب عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔ آج دوپہر کے وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہوا تھا، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی طرف سے ایک بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بارعدلیہ کی تضحیک کی اجازت کسی کو نہیں دے گی، ہائیکورٹ کی جانب سےتوہین عدالت کیس پرلارجربینچ کی حمایت کرتےہیں۔ احسن بھون نے کہا تھا کہ ایک شخص نے جس طرح خاتون جج کوللکاراوہ پوری عدلیہ کی تضحیک ہے ، سپریم کورٹ بار اور تمام وکلابرادری عدلیہ کےوقارپرآنچ نہیں آنے دے گی اور عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی سازش پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزیدخبریں