فیٹف ایکشن پلان پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دیدی گئی

07:27 AM, 23 Aug, 2022

احمد علی
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) میں فیٹف ایکشن پلان پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے ، فیٹف ایکشن پلان کی چوتھی کمپلائنس رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ فیٹف کے آن سائٹ جائزے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ البتہ اے جی پی کی شق 37 اور 38 پر عملدرآمد کیلئے مطمئن نہیں کیا جا سکا ہے مگر فیٹف نے 8 مشکل ترین شقوں پر عملدرآمد کو سراہا ہے۔ فروری 2022 کی کارکردگی کے جائزے کے بعد پاکستان کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،اے جی پی نے 40 میں سے 38 شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے پاکستان کو کڑی نگرانی والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں