بگ باس 14 کی Contestant سونالی فوگاٹ چل بسیں

09:15 AM, 23 Aug, 2022

احمد علی
بی جے پی رہنما اور اداکارہ سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں تھیں جہاں پر انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔گوا میں موجود ان کے اسٹاف کا کہنا تھا کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے۔41 سالہ اداکارہ اور سیاستدان سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ واضح رہے کہ سونالی فوگاٹ بگ باس کے 14ویں سیزن کا حصہ پروگرام کے درمیان میں بنی تھیں اور دوران شو ان کے بے باک انداز نے مداحوں کا خوب دل جیتا تھا۔
مزیدخبریں