زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی
12:39 PM, 23 Aug, 2023
زمبابوےٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرہینری اولنگا نےتصدیق کر دی گئی ہے. ہینری اولنگا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں ٹویئٹ کیا ہے کہ ہیتھ اسٹریک کے موت کی افواہ جھوٹی ہے، ہیتھ اسٹریک سے بات ہوئی ہےاور وہ زندہ ہیں،اس سے پہلے بھی ہینری اولنگااور سابق کپتان شان ولیمز نے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر دی تھی. مختلف بین الاقوامی میڈیا نے بھی ہیتھ اسٹریک کے کینسر سے انتقال کی خبر چلائی ہے.مبابوے کے کپتان سین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھےبھی فخر ہے کہ میں نے ہیتھ اسٹریک کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر ہیں اور انہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوین ٹیم کی قیادت کی تھی.