بجلی صارفین کیلئے بُری خبر،نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
04:02 PM, 23 Aug, 2023
اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے بری خبر نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین پر 146ارب کا بوجھ پڑے گا۔