مالاکنڈ بورڈ نتائج، ایک سرکاری سکول میں 90 میں سے 88 طلباء فیل
05:22 PM, 23 Aug, 2023
مالاکنڈ بورڈ نے رزلٹ کا اعلان کیا ہے ،جس میں ذیادہ تر سرکاری سکولوں کے طلباء فیل ہوۓ ہیں۔ گورنمنٹ آدم ڈیرئی سکول میں جماعت نہم کے 90 طلباء میں سے 88 طلباء فیل ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز مالاکنڈ بورڈ نے رزلٹ آؤٹ کیا ہے، رزلٹ میں کئی سرکاری سکولوں کے طلباء فیل ہوگئے، ایک سکول میں جماعت نہم کے تمام طلباء فیل ہوئے ہیں . گورنمنٹ ہائی سکول آدم ڈیرئی میں صرف دو بندے پاس ہوۓ ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اسبنڑ میں 145 میں سے 138 طلباء فیل ہوئے ہیں۔ طلباء کے رزلٹ دیکھ کر والدین سکولوں کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوگئے۔