عالیہ حمزہ کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

10:24 AM, 23 Aug, 2024

ویب ڈیسک: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے درخواست دائر کی، انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا، عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں