ویب ڈیسک: پی سی بی چیمپیئنزایونٹ میں مینٹورز کی تقرری کا معاملہ کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز کپ کے مینٹور کے لئے درخواستیں جمع کرانی کی تاریخ ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کیا کہنا ہے کہ چیمپئنز ایونٹ کے مینٹورکے لئے لوکل کے ساتھ غیرملکی کرکٹرز کی بھی دلچسپی کھنے میں آئی ہے۔ چیمپئنز کپ کے مینٹورکے لئے ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے سابق کرکٹرز کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے سابق کپتان ٹاٹینڈا تائبو نے بھی مینٹور کے لئے درخواست جمع کرائی ہے جبکہ پاکستان سے 28 کھلاڑیوں اور کوچز نے درخواستیں جمع کرائیں ہیں ان میں وقار یونس بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مینٹورز کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اگست تھی۔
دوسری جانب ڈومیسٹک سیزن میں پی سی بی نے تینوں فارمیٹ میں چیمپیئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیمپیئنز کپ میں پانچ ٹیمیں ہوں گی جن کے سرکردہ کرکٹرز مینٹورز ہوں گے۔