ویب ڈیسک: کور کمیٹی نے بانی چیئرمین کی جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے کی تائید کردی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بانی چیئرمین کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی امن کے قیام پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی سازشی ٹولے کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام جلسے اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور اداروں کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کور کمیٹی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی امن و امان کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا ہے اور کور کمیٹی نے جلسہ کیلئے کارکنان کے جذبے کو بھی سراہا ہے۔
واضح رہے کہ کور کمیٹی نے بانی چیئرمین کے ویژن کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔