جلسہ منسوخی سے متعلق عمران خان نے کیاکہا؟علیمہ خان نے بتادیا

03:55 PM, 23 Aug, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہو گا اور لوگ تیاری رکھیں،کل ہمارے کارکنان سڑکوں پر تھے،ہمارے کارکنان شدید غصے میں تھے،کارکنان  سنیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسہ منسوخ کیا تو پھر بھی کارکنان نے نکلنا ہے۔ عمران خان نے کارکنان کو نہیں کہا کہ ان کی رہائی کے لیے نکلیں،عوام اپنے مینڈیٹ کے لیے نکلیں،احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا مجھے یہ کہا گیا کہ جلسہ ملتوی کریں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا گیا کہ انتشار کا خدشہ ہے،کل بانی پی ٹی آئی کو وارننگ دی گئی، مجھے مجبور کیا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں ابھی ملتوی کر رہا ہوں اور 8 کو جلسہ کروں گا۔

علیمہ خان نے عدلیہ کو کہا کہ آپ این او سی کا حکم دیتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس کو منسوخ کر دیتی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہو گا اور لوگ تیاری رکھیں،کل ہمارے کارکنان سڑکوں پر تھے،ہمارے کارکنان شدید غصے میں تھے،کارکنان  سنیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسہ منسوخ کیا تو پھر بھی کارکنان نے نکلنا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ کارکنان کو رکاوٹیں نظر آئیں ان کو ہٹائیں یہ ان کا آئینی حق ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کو نہیں کہا کہ ان کی رہائی کے لیے نکلیں،عوام اپنے مینڈیٹ کے لیے نکلیں،احتجاج ریکارڈ کرایا جائے،13 اور 25 سیٹوں پر حکومت بنائی گئی، 8 ستمبر کو ہم بھی جلسے میں شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں