(ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں ایم پاکس کا دوسرا کیس کنفرم کرلیا۔خیبر پختونخوا میں رواں سال منکی پاکس مریضوں کی تعداد 2ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ مریض دبئی سے پشاور آرہا تھا ایئرپورٹ پر تعینات ٹیم نے سکریننگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن کے لیے بروقت پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس ہسپتال میں تفصیلی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجا گیا۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعےمریض میں ایم پاکس کی تصدیق کی، مزید تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں ۔تین چار دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائے گی۔