ویب ڈیسک: باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مریم نور نے اپنے پہلے بچے یعنی بے بی بوائے کو خوش آمدید کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نور نے خوشی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بچے کا نام بھی بتادیا۔بچے کا نام نائل اسماعیل ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، " میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے۔ پیار اور خوشی کے ساتھ خوش آمدید۔ ایک بچے کی ولادت نصیب ہوئی، نائل اسماعیل۔"
مریم نور نے مزید لکھا کہ "میں اس نعمت کے لیے خدا کا شکر ادا نہیں کر سکتی۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔" انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ اپنے شوہر کی پیاری تصاویر بھی شیئر کیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نور کو ماں بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں اور دوستوں نے نئے والدین کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھیجی ہیں۔
مریم نور کے ڈراموں پر نظر:
مریم نور نے شوبز میں اپنے سفر کا آغاز 2015 میں کیا اور کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا، جن میں اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، گھمنڈی، شہنائی، سلسلے اور ملال یار شامل ہیں۔
ہم ٹی وی کے سیریل "دل پہ زخم کھائے ہیں" میں بھی مداحوں نے ان کی تعریف کی۔ اس وقت مریم ڈرامہ سیریل "جان نثار" میں اپنے منفی کردار فرح کے لیے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔