فیروزوالہ: منشیات فروشی سے منع کرنا جرم بن گیا، منشیات فروش کا نوجوان پر تشدد

04:23 PM, 23 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )   فیروزوالہ  کے علاقے نظام پورہ میں  منشیات فروشی سے منع کرنا جرم بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق   منشیات فروش مکھن بٹ  نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر بہیمانہ تشدد  کیا۔  پبلک  نیوز نے نوجوان پر تشدد کی موبائل ویڈیو حاصل کرلی  ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  مکھن بٹ ہاتھ میں اسلحہ لہراتا نوجوان پر تھپڑ مکے برسا رہا ہے۔منشیات  فروش  پرویز ڈوگر نامی نوجوان  کو مین بازار میں گربیان سے پکڑ کر گھسیٹتے اور مارتے رہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکھن بٹ نوجوان کو زمین پر بٹھا کر سر پر جوتے مارتا رہا ۔ عوام نے منت سماجت کرکے نوجوان کی جان بچائی ۔

مزیدخبریں