ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی ترقی کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کیلئے اقدمات کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دوسری بین الاقوامی خوراک اور زراعت کی نمائش کے دوران 1.2 بلین ڈالر سے زیادہ مصنوعات فروخت ہوئیں ۔ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ نے 75 ممالک کے 800 سے زائد خریدارروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
پاکستان کے 330 برآمد کنندگان نے 500 سے زائد معیاری مصنوعات کی نمائش کی جن میں چین کا 150 سے زائد خریداروں کا وفد موجود تھا۔
ایونٹ کے دوران B2B 7,000 میٹنگز میں 36 سے زیادہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ان مفاہمتی یادداشتوں میں بالخصوص چاول، پراسیسڈ فوڈ، مختلف پھلوں اور سبزیوں جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 35 ملین ڈالر کے سی فوڈ کے معاہدے قابل ذکر ہیں ۔
مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیری، آلو کے بیجوں اور مشروبات میں اہم سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی گئی۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے غیرملکی مندوبین کے لئے فیکٹری کے دوروں کا اہتمام بھی کیا جن میں ملائیشیا، مصر، تاجکستان، جاپان اور دیگر ممالک کے وفود شامل تھے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کا حصول ممکن ہے۔