(ویب ڈیسک ) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں تاہم پاکستان کو تاحال 132 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ مشفق الرحیم 55 اور لٹن ڈاس 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ ، محمد علی اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 132 رنز کا خسارہ ہے۔