پبلک نیوز: کراچی میں عالمی وباء کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے مزید 6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے مبینہ متاثرہ 6 افراد بیرون ممالک سےکراچی پہنچے ہیں، اومی کرون کی تصدیق کے لیے تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے_ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں اومی کرون کے دو کیسز پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کراچی: اومی کرون کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ
11:44 AM, 23 Dec, 2021