’آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘

11:45 AM, 23 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہوتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی یا ملکی کوچ لانے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔ اسکولز کے ٹاپ ہنڈریڈ بچوں کی تربیت اور انہیں 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا پلان بنا لیا ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچز کا کام ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کروانا ہے لیکن ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہو گا۔ ورلڈکپ سے پہلے کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دی۔ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔ اسکول کرکٹ ہماری بہت اچھی چل رہی ہے، 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مزیدخبریں