’خصوصی افراد کی سہولت اور فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ہے‘

01:45 PM, 23 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ خصوصی افراد کی سہولت اور فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ہے۔ صدر عارف علوی کی زیرصدارت خصوصی افراد کی سہولت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے، کامسیٹس، نسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سینیئر انتظامیہ نے شرکت کی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خصوصی افرادکی سہولت کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کی سماجی طور پر ذمہ دار انہ شرکت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو آزادانہ نقل و حرکت میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رکاوٹوں کے باعث خصوصی افراد بہت سی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے۔ کاروباری برادری اور ایوان صنعت و تجارت خصوصی افراد کی سہولت کیلئے تجاویز پر عمل کیلئے اپنا کردار ادا کری۔ اجلاس میں نسٹ، کامسیٹس اور این سی اے کے فن تعمیر کے ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں ایف -6 ، ایف -7 اور آئی -8 مرکز، اسلام آباد میں عمارات کو خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے چیئرمین سی ڈی اے کو جامعات کی تجاویز کو حتمی صورت دینے میں مدد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مزیدخبریں