وزیراعظم کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

04:04 PM, 23 Dec, 2021

احمد علی

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا گیا .

وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کا عندیہ دے دیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ابھی سے ہوم ورک شروع کریں ، بلدیاتی انتخابات کی پنجاب میں خود نگرانی کروں گا، کارکنوں ،مقامی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کرامید وارسامنے لائے جائیں، پارٹی کارکنوں اور عوام کے تحفظات کو دورکیاجائے.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے اداروں کو اختیارات دینا ہوں گے. اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی شرکت کی. اجلاس میں فواد چودھری ،شفقت محمود اور شہباز گل بھی شریک ہوئے.

مزیدخبریں