’زرداری صاحب نے ضمانت ملتے ہی بڑی بڑی بھڑکیں مارنا شروع کر دیں‘
06:30 PM, 23 Dec, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے ضمانت ملتے ہی بڑی بڑی بھڑکیں مارنا شروع کر دیں۔ ن لیگ نے گھر میں سب سے ہینڈسم بچہ ڈھونڈ کر سیاست میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے دماغ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس بچے کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں وہ نانا کے پیسوں پر پولو کھیلنا چاہتا ہے۔ کنسلٹنٹ نے بتایا کہ بندہ ہینڈسم ہو تو ووٹ ملتے ہیں۔ گھر میں سب سے ہینڈسم بچہ ڈھونڈا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بچارے کا سیاست میں کوئی لینا دینا نہیں، وہ تو نانا کے پیسوں سے خریدے گھوڑوں پر پولو کھیلنا چاہتا ہے۔ سیاست میں لانچ ہونے کے لیے دماغ میں بھی کچھ ہونا چاہیے۔ شونے کو لیڈر نہیں بنا سکتے، بھلے ہاتھ پکڑ کر عدالت میں لائیں یا شادی میں زرداری صاحب کو جیسے ہی ضمانت ملی بڑی بڑی بھڑکیں ماریں۔ زرداری صاحب وہ وقت پیچھے چلا گیا پاکستان اب آپ کے جھوٹ نہیں سنے گا۔