گورنرنےوزیراعلیٰ کو عہدےسےہٹادیا،صوبائی کابینہ بھی تحلیل

06:20 AM, 23 Dec, 2022

احمد علی
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا تھا ۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے ۔اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے ،تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری عبداللّٰہ سنبل نے گورنر پنجاب کے احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں یہ کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو بطور وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو فارغ کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ تحلیل کی جا چکی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں