عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، فواد چودھری

04:58 PM, 23 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرسوں ہی کہا تھا گورنر کے نوٹیفکیشن کی حیثیت یہی ہے کہ اس کا جہاز بنا کر اڑائیں گے، جو فیصلہ ہے اس کی حد تک صحیح ہے، عدالت نے کہا اگلی تاریخ تک انڈرٹیکنگ دیں کہ اسمبلیاں ڈیزالو نہیں کریں گے، وہ ٹیکنیکل ایشو ہے، اصولی طور پر تو ہم سے انڈرٹیکنگ نہیں بنتی تھی۔ فود چودھری نے کہا کہ جو انڈرٹیکنگ دی ہے کہ اگلی تاریخ جو بھی ہو گی ہم اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، ہم نے انڈرٹیکنگ اس لیے دی کہ عدالت کہہ رہی ہے ہم بغیر انڈرٹیکنگ کے کر دیں اور آپ گھنٹے بعد اسمبلی تحلیل کر دیں گے تو لگے کا عدالت ملی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس سے متفق نہیں ہے، ایک تاریخ کے لیے اس سے آگے کی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ہر حال میں تحلیل ہونی ہیں، ہفتہ لے لیں ڈیڑھ ہفتہ لے لیں اسمبلیاں تحلیل ہونی ہیں الیکشن ہونے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ منڈی لگانے کی کوشش ہو رہی ہے، زرداری فلانے پی سی میں بیٹھ گئے، سندھ کے منسٹر پیسوں کے بیگ لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ووٹ آف کانفی ڈینس کے لیے تیار ہیں، ہم نے یہ کہا تھا اتنا موقع ہو جو ایم پی ایز باہر ہیں واپس آ جائیں شاید اگلی تاریخ سے پہلے ہی ممبر پورے کر کے گورنر کا شوق پورا کر دیں گے۔
مزیدخبریں