وزیراعظم 2روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

05:40 AM, 23 Feb, 2021

احمد علی
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کی آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی. وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔
مزیدخبریں