آئین بدلنا پارلیمان کا اختیار ہے، شاہد خاقان

06:52 AM, 23 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے آج پارلیمان مفلوج اور عدل کا نظام مذاق بن چکا ہے۔سینئر لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئین بدلنا پارلیمان کا اختیار ہے، حکومت ایک آرڈیننس سے آئین بدلناچاہتی ہے۔ احتساب کا ادارہ خود کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟

انہوں نے کہا حکومت الیکشن چوری کر رہی ہے، مسئلہ این اے 75 میں میں ری پولنگ کا نہیں، حکمران دھونس جما رہے ہیں، لوگ اس حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو تاریخی منہگائی دی، غربت میں دھکیل دیا ہے۔

مزیدخبریں