کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واؤڈا کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے خلاف قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی درخواست مسترد کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصل واؤڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں، وہ صادق و امین نہیں رہے، ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جائیں۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست گزار قادر مندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے حلف نامے میں اپنی دوہری شہریت چھپائی جبکہ سینٹ الیکشن میں بھی امریکی شہریت قبول کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا تو ہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر کریں گے۔