پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 23فروری 2021

10:26 AM, 23 Feb, 2021

شازیہ بشیر

سپریم کورٹ میں سینیٹ اوپن بیلٹ ریفرنس پرسماعت، پیسے لینے اور ووٹ دینے کو ثابت کرنا ہوگا، کیا آئین رشوت سےحاصل کیے گئے ووٹوں کاجائزہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، چیف جسٹس

20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل نہیں ہوئے، دوافردنے نے پولنگ کے بعد اپنے ساتھ چلنے کو کہا،20عملے کے ارکان سےرابطہ نہیں ہوپا رہا تھا

ن لیگ کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن ٹربیونل نے پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا، لیگی رہنما کے کاغذات منظورنہ ہوئے، گفتگومیں کہا، انصاف والے اب دھند اور دھاندلی والے ہو گئے ہیں

فواد چودھری کہتے ہیں، ہم تیارہیں، الیکشن کمیشن جو فیصلہ سنائے، شبلی فراز نے کہا، ڈسکہ خریدوفروخت، دھاندلی، دھونس ن لیگ کی سیاست کا وطیرہ ہے،عوام اپوزیشن سے پوچھیں، سینیٹ اوپن بیلٹ کی مخالف کیوں ہے؟

قومی اصلیت سامنے آچکی، ڈسکہ میں الیکشن چوری ہوا، پولیس نے ووٹرزکوہراساں کیا، عملے کولاپتہ کرایا گیا، شاہد خاقان کی میڈیا سے گفتگو

کرس گیل کا عارضی طور پر پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ، سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پیغام میں کہ وہ لاہور میں ہونے والی میچزمیں ٹیم کوجوائن کریں گے

مزیدخبریں