پنجاب حکومت کی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

10:55 AM, 23 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بھی اب پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس وصول کرے گی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبائی کابینہ کو سفارشات ارسال کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس لاہور، ملتان، راولپنڈی کو فراہم کی جانے والی سبسڈی کم ہو گی اور پنجاب حکومت، پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس وصول کرے گی۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بھی ماس ٹرانزٹ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویزبھی دے دی گئی ہے۔ ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کے روٹ پر موجود پراپرٹیز پر بھی ٹیکس وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین سمیت ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر اٹھارہ ارب کے قریب سبسڈی فراہم کررہی ہے۔

مزیدخبریں