مریم نواز کو شہزاد اکبر نے آڑے ہاتھوں لے لیا

01:08 PM, 23 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) براڈ شیٹ معاملے پر وزیر اعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم نواز کو ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اپنے پیسے کی ادائیگی کیلئے ضبط کروانے کی کوشش کی، جو وہ ہار گئے اور قانون کے مطابق براڈ شیٹ کو وکلا کا خرچ دینا پڑا۔

شہزاد اکبر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اس سے آپکے گناہ، جرائم اور کیلبری فونٹ والی بونگیاں نہیں دھلتیں۔ مشیر داخلہ و احتساب نے مزید کہا کہ آپ تو آج تک اِن فلیٹوں کی منی ٹریل بھی نہ دے سکے۔
مزیدخبریں