بھارتی فوجی بھی دانا نیر کی ”پاوری“ میں شامل ہوگئے
02:09 PM, 23 Feb, 2021
ویب ڈیسک : یہ ضروری نہیں کہ صرف معروف شخصیات ہی کی نقل کی جائے کیونکہ ایک ویڈیو سے سوشل میڈیا سٹار بننے والی دانا نیر مبین کی ’’پاری‘‘ اب بھارتی فوجی بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سے راتوں رات سوشل میڈیا سٹار بن جانے والی دانا نیر مبین نے ہمسائیہ ملک انڈیا میں بھی شہرت کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ جہاں ایک طرف بگ باس 14کے فائنل کا آغاز ہی بھارتی ٹی وی سٹار جاسمین نے اس جملے سے کیا ”یہ میں ہوں ٗ یہ ہمارے کنٹسٹنٹ ہیں اور یہ سلمان خان آ رہے ہیں“۔ وہیں اب بھارتی فوج پر بھی پارٹی کا جنون طاری ہو گیا ہے اور بھارتی فوجیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ دانا نیر مبین کے انداز میں بولتے نظر آرہے ہیں۔https://twitter.com/AwanishSharan/status/1362329519068049411بھارت کے ایک فوجی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ”یہ ہم ہیں ٗ یہ ہماری گن ہے اور ہم پٹرولنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کسی برفانی علاقے میں اپنی ڈیوٹی دینے میں مصروف ہے مگر اس موقع پر بھی اس نے سوشل میڈیا ٹرینڈ میں شامل ہونے کا موقع ضائع نہیں کیا۔یاد رہے کہ دانا نیر کی ایک پانچ سیکنڈ کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اس وقت پوسٹ کی تھی جب وہ اسی ماہ 6فروری کو نتھیا گلی پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر پر گئی تھیں۔ دانا نیر کی یہ ویڈیو اب تک انسٹا گرام پر 6ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔