پی ٹی آئی کے شکور شاد کا فیاض الحسن چوہان سے معافی کا مطالبہ
05:32 PM, 23 Feb, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ایم این اے لیاری عبدالشکور شاد نے اپنے ہی پارٹی کے پنجاب سے صوبائی وزیر فیاض چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے لیاری شکور شاد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے میں میڈیا پر لیاری والوں کو نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ لیاری سے کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے آج پریس کلب پر اس حملے کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ میں فیاض چوہان سے مطالبہ کرتا ہوں اپنے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر لیاری کی عوام سے فی الفور معافی مانگیں۔