سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

05:35 AM, 23 Feb, 2022

Rana Shahzad
سکھر: (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سندھ نے آپریشن سائبر سٹروم کے تسلسل میں مردوں کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کا کہنا ہے کہ سکھر کی ٹیم نے کارروائی کی جس کے دوران لال گل ولد محمد بخش مہر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نہ صرف متاثرین کو بلیک میل اور ہراساں کرتا تھا بلکہ شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہا تھا۔ https://twitter.com/ImmiRizz/status/1496072047776215045?s=20&t=68TL5ZbFFLJ5ZNx_nGANiw ان کا کہنا تھا کہ ملزم لال گل لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا کر فیس بک پر مردوں سے دوستی کرتا اور انہیں ویڈیو کال پر آمادہ کر کے ریکارڈنگ کرتا اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے پیسے مانگتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیو اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے 20 سے تیس ہزار روپے مانگتا اور رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر و ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کردیتا تھا۔
مزیدخبریں