وزیر اعظم دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

05:19 PM, 23 Feb, 2022

Rana Shahzad
وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ ماسکو پہنچنے پر روس کے نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر روس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ روس پر اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہے۔ صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جز و حصہ ہے۔ وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سینٹر بھی جائیں گے۔ وزیراعظم روس کےنائب وزیراعظم،سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملیں گے۔ صدر پیوٹن سےملاقات میں روس پاکستان تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی، ملاقات میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور لائی جائے گی۔ عمران خان 2 دہائیوں کےبعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہیں۔
مزیدخبریں