'پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے'

02:56 PM, 23 Feb, 2023

احمد علی
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نےالزام عائد کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والی قیادت کے ساتھ جیلوں میں دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے. ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور میں بڑی تعداد میں لوگ گرفتاریاں دینے باہر نکلے ہیں، شاہ محمود کو اٹک، اسد عمر کو لیہ بھجوا دیا، کیا ایسا کرنے سے پبلک ڈر جائے گی؟۔ عمران خان نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے وقت ہمارے لوگوں کو کہا گیا کہ عمران پر کاٹا لگا دیا، آپ ن لیگ میں جائیں، ہم نے پرویز الہٰی کو آنر کیا کہ دباؤ کے باوجود انہوں نے پارٹی کو ضم کیا۔انہوں نے کہا کہ خود کو نیوٹرلز کہنے والوں نے کہا آپ ن لیگ کی سی ایم شپ لے لیں۔ ہمارے ایم پی ایز پر پریشر ڈالا گیا، پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو داد دیتا ہوں، مونس الہٰی کے ساتھی کو اٹھا کر لے گئے، تین دن غائب رکھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نگراں حکومت کیلئے وہ نام دیے جو قابل بھروسہ تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 22 نام دیے کہ انہیں پنجاب میں نہ لگائیں، انہوں نے تقریباً تمام 22 افراد کو پنجاب میں لگایا جنہوں نے ہم پر ظلم کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں ہمارے مخالف کو وزیر اعلیٰ لگایا، انہوں نے الیکشن کمیشن پر پورا پریشر ڈالا ہوا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوں. عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی ایسی جانبدار نگراں حکومتیں نہیں آئیں، کیا 90 دن کے بعد یہ حکومتیں بیٹھیں گی؟، ان نگراں حکومتوں کا کام صرف صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے، یہ 90 دن کے بعد کیسے ٹھہر سکتے ہیں؟ یہ عدلیہ پر اٹیک کر رہے ہیں جس کا مقصد بلیک میل کرنا ہے۔
مزیدخبریں