پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

04:19 PM, 23 Feb, 2023

احمد علی
کراچی : اسٹیٹ بینک کے ذخائر 66 ملین ڈالر بڑھ کر 3.25 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں اضافہ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 66 ملین ڈالر بڑھ کر 3.25 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر کا حجم 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
مزیدخبریں