بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

04:40 PM, 23 Feb, 2023

احمد علی
راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی، پہلے سے چوکس اور تیار سیکیورٹی فورسز نے قافلے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر 22 فروری کی شام حملہ کیا تھا۔ 23 فروری کی صبح سیکیورٹی فورسز نے جوابی آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
مزیدخبریں