ن لیگ کی مریم نواز کےسوا سینئر قیادت کوصوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

09:58 AM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

 واضح رہے کہ 8 فروی کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں صبح 10 بجے ہو رہا ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

مزیدخبریں