غیرشرعی نکاح کیس فیصلے کیخلاف عمران خان،بشریٰ بی بی کاعدالت سے رجوع

10:53 AM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی۔

اپیل میں کہا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے  3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کو 7 سال قید جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں