ویب ٖڈیسک: ن لیگ اورپی ٹی آئی اراکین آمنے سامنے،سبطین خان نے کہا کہ اگرمیاں اسلم اقبال کوگرفتار کرلیاگیا ہے تو میں ان کے پروڈکشن آرڈرجاری کردوں گا۔
تفصیلا ت کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین سے متعلق کہا کہ ان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔ آج نومنتخب اراکین اسمبلی کا حلف ہو گا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔ زیادہ سکیورٹی کسی قسم کے جھگڑے سے بچنے کیلئے لگائی گئی ہے ۔ آج کے اجلاس میں تمام اراکین کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز آج پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہی ہیں، وہ آج پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔