7مہینے ہوگے ایک مرتبہ بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا،بانی پی ٹی آئی

01:39 PM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک: 190 ملین پاونڈ ریفرنس  کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 7مہینے ہوگے ایک مرتبہ بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، 27 فروری کو بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے الگ ملاقات کی درخواست منظور کرلی ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے دانت کی تکلیف پر ڈینٹیسٹ کو چیک اپ کے لیے بھی درخواست دے دی۔ بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو عدالت میں گلے لگایا اور دونوں میاں بیوی اڑھائی ہفتے بعد عدالت میں ملے۔

190 ملین پاونڈ ریفرنس  کی سماعت ہوئی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے، انہوں نے کہا کہ میں نے ڈینٹسٹ کو چیک کروانا ہے، جس پر جج نے جواب دیا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروا لیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سات مہینے ہوگے ایک مرتبہ بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، 70 سال کی عمر میں دانت کا چک اپ کروانا ہے، جج نے کہا کہ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں