سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

03:14 PM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک: شہریوں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا۔ ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سونےکی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 556 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2040 ڈالر پر آگیا ہے۔

مزیدخبریں