مسئلہ فلسطین کا 2 یاستی حل نکالا جائے، پاکستان کا مطالبہ 

04:04 PM, 23 Feb, 2024

علی رضا

(ویب ڈیسک ) نگران وزیر قانون احمد عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے 2 ریاستی حل کا حامی ہے۔ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، اسرائیل غزہ سے اپنی فوج فوری نکالے۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی قبصے کے کیس کی سماعت کے دوران  نگران وزیر قانون  احمد عرفان نے پاکستان کاموقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینی عوام کیلئے   پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی کا حامی ہے،عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کا حق خودارادیت تسلیم  کرچکی ہے۔

احمد عرفان نے کہا کہ1967 میں اقوام متحدہ نے اسرائیل کو 6 روزہ جنگ سے پہلے کی پوزین شر جانے کا کہا،  1953 میں اسرائیلی وزیر اعظم بن  گوریان نے کہا کہ اسرائیل کی سرحدیں نیل سے فرات تک ہیں ۔بن گوریان نے کہا کہ اسرائیل  اپنی سرحدوں کو دیگر ملکوں پر حملے کر کے حاصل کرے گا۔

نگران وزیر  قانون نے کہا کہ  مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل قبضہ غیر قانونی ہے،عدالت قبضے ، فلسطین سے اسرائیل فوج کے خاتمے پر رائے دے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسلی اور مذہبی امتیاز پر ظلم و ستم  کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   فلسطین مسلمانوں ، یہودیوں اور عیسائیوں کا مقدس مقا م ہے،   پاکستان فلسطین کے 2 ریاستی حل کا حامی ہے۔ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، اسرائیل غزہ سے اپنی فوج فوری نکالے، فلسطین میں فوری  امن قائم  ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں