بارش اور برف برسانےوالا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل

04:05 PM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک: بارش اور برف برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کا امکان  ہے جبکہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں موسلادھار بارشیں اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

ادھر کراچی میں 26 اور 27 فروری کی صبح ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں، مغربی سسٹم کے دوران کراچی کے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوگی۔

مزیدخبریں