ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑا کرنے والے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ اور طلبہ کے درمیان لڑائی جھگڑا کا کیس میں عدالت نے اٹھارہ ملزمان کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ پولیس نے سجاد خان ، عبداللہ ، ولی خان ،سیف اللہ ، نصراللہ ، عصمت اللہ ، شاکر خان ، سمیت اٹھارہ ملزمان کو پیش کیا۔
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس پر سماعت کی، تفتیشی افسر نوید انجم نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش اور اسلحہ برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، یہ نام نہاد طالب علم ہیں جو یونیورسٹی کا ماحول خراب کر رہے ہیں ، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان طالب علم ہیں غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔
ملزمان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔