عکس بے نظیر آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی آمد

07:58 PM, 23 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 کی نشست قمبر شہدادکوٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا, بی بی آصفہ بھٹو زرداری ضمنی الیکشن میں این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے اور کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں جو میری حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدخبریں